ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی سی سی درجہ بندی:الیسٹرکک نے صرف ایک اننگزسے دے دیاکوہلی کوچیلنج;نمبر5سے ہوسکتے ہیں بے دخل

آئی سی سی درجہ بندی:الیسٹرکک نے صرف ایک اننگزسے دے دیاکوہلی کوچیلنج;نمبر5سے ہوسکتے ہیں بے دخل

Tue, 22 Aug 2017 18:35:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی اور ون ڈے سیریز میں پہلا میچ جیتا۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ضرور ٹیم اور اپنی کارکردگی سے خوش ہوں گے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کو ایک جھٹکابھی لگ سکتا ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ کی درجہ بندی میں اپنے نمبر5 مقام سے پھسل سکتے ہیں۔
وراٹ کو سابق انگلینڈ کپتان اور معروف کھلاڑی الیسٹرکک چیلنج دے رہے ہیں۔الیسٹر کک جو پہلے ٹیسٹ کے ہیرو ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبل ڈبل سنچری کے ذریعے، ٹیسٹ درجہ بندی میں ایک لمی چھلانگ لگائی ہے۔کک نے آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں چھٹے مقام پر 6 مقامات کی چھلانگ لگای ہے اور اب وہ ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی کے صرف8پوائنٹس پیچھے ہیں۔وراٹ 806درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ کک چھٹے مقام پر 798درجہ بندی کے ساتھ ہیں۔
آپ کوبتادیں کہ ہندوستان کچھ وقت کے لئے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہا ہے۔یہ ممکن ہے کہ وراٹ کوہلی کا 5نمبر ایلسٹر کک کومل جائے۔ریکنگ سے قبل4-4 بلے باز اسٹیو سمتھ، جو روٹ، کین ولیمسن اور چتیشورپجارا ہیں۔ویسٹ اور پجارا کے علاوہ، لوکش راہل (نمبر 9)اور اجنکیارہانے (نمبر 10)بھی ٹاپ 10آئی سی سی ٹیسٹ بلے باز وں میں شامل ہیں۔
غور طلب ہے کہ فی الحال وراٹ کوہلی دنیا کے اکلوتے ایسے بلے باز ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20)کی بلے بازی کی درجہ بندی میں ٹاپ 5میں شامل ہیں۔
 


Share: